اسلام آباد:اے سی سی نے ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد مستقبل کی کرکٹ ستاروں کو موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ فیصلہ کوالالمپور میں صدر جے شاہ کی صدارت میں اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ہر دو سال بعد منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ سے پہلے ہوگا۔
اے سی سی کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ سے ایشیا کی خواتین کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح پر exposure ملے گا، اور یہ پہلی بار ہے کہ ویمن کرکٹرز کے لیے مخصوص ترقیاتی راستہ ترتیب دیا گیا ہے۔