اسلام آباد:جنوبی کوریا کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے اپنے جدید اسمارٹ فون ماڈل، گلیکسی اے 16 فائیو جی، کا شاندار اعلان کیا ہے۔
یہ ماڈل جدید ٹیکنالوجی اور منفرد خصوصیات کے ساتھ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ صارفین آئندہ 6 سال تک اس فون کے سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں گے، جس کا مطلب ہے کہ یہ اپڈیٹس اکتوبر 2030 تک دستیاب رہیں گی۔
گلیکسی اے 16 فائیو جی میں 6.7 انچ کی اسکرین، تین بیک کیمروں اور ایک بہتر سیلفی کیمرے کی خصوصیات میں شامل ہیں۔
بیک پر موجود مین کیمرا 50 میگا پکسل، جبکہ دوسرے کیمروں کی ریزولوشن 5 اور 2 میگا پکسل ہے، جو آرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) فیچرز سے لیس ہیں۔فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا متعدد فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4450
یہ فون 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ایک ہی ماڈیول میں دستیاب ہے، اور ممکنہ طور پر یورپ میں اس کے مزید ماڈیول بھی متعارف کیے جائیں گے۔
فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل ہے اور یہ اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔
گلیکسی اے 16 فائیو جی میں 5000mAh کی بیٹری موجود ہے جو 25 واٹ کے فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے۔
یہ فون فوری طور پر زیادہ ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، لیکن مہینے کے اختتام تک اسے مارکیٹ میں متعارف کرانے کی توقع ہے۔
پاکستان میں اس کی قیمت 75 ہزار روپے رکھی گئی ہے، مگر ممکنہ طور پر یہ قیمت متعارف کے وقت کم کی جا سکتی ہے۔