اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد سے پہلی بار ملاقات

0

نیوز ڈیسک

معروف فلمی اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے 42 سال بعد پہلی بار ملاقات کی ہے اور ان کے جذباتی ملاقاتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صاحبہ اپنے والد سے گلے ملتے ہوئے اپنے دل کی بات کہتی ہیں اور ان کی ملاقات کے لمحے بہت خاص اور معنی خیز ہیں۔

اداکارہ کے والد نے نظریں نیچے کرکے آبدیدہ ہوتے ہوئے اپنی بیٹی صاحبہ سے بات کی، اور کہا کہ وہ صرف چاہتے تھے کہ جاتے ہوئے ان سے معافی مانگ لیں، انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور صاحبہ سے معافی مانگی۔

 امام ربانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس پر صاحبہ نے ان کے ساتھ اپنے احساسات کا اظہار کیا۔ والد نے اپنی بیٹی کو تعریف کی اور انہیں خوشیوں کی دعا دی۔

 بعد میں صاحبہ نے اپنے والد سے بات کی اور اپنے والد کو یاد دلایا کہ انہوں نے کبھی ان کی شکل نہیں دیکھی

یاد رہے کہ صاحبہ نامور لیجنڈری اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں، گزشتہ سال ایک انٹرویو میں صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ ان سے کبھی ملاقات کی، ’میری والدہ نشو میری پیدائش سے پہلے ہی ان سے الگ ہوگئی تھیں‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔‘

صاحبہ نے کہا کہ ان کا بچپن نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔

صاحبہ نے کہا کہ وہ جب 10 سال کی ہوئیں تو والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور سوتیلے والد نے انہیں اپنی آخری سانس تک پیار دیا، اُنہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر ان سے محبت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنی والدہ سے زیادہ سوتیلے باپ کے قریب تھی کیونکہ وہ میرے ساتھ دوستوں کی طرح رہے، میں اپنے دل کی ہر بات اُنہیں بتاتی تھی اور اُنہوں نے کبھی مجھے محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ میں اُن کی سگی بیٹی نہیں ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے سوتیلے والد پیشے سے پائلٹ اور زمیندار تھے اور 5 سال قبل ہی اُن کا انتقال ہوا ہے‘۔

یہ بھی یاد رہے کہ 2022 میں صاحبہ نے اپنے شوہر افضل خان المعروف ریمبو اور دونوں بیٹوں احسن اور افضل کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے خاندانی زندگی سمیت کیریئر کے حوالے سے بھی باتیں کی تھیں۔

“پروگرام میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صاحبہ نے بتایا کہ انہیں  بیٹوں کا شوق تھا اور خدا کا شکریہ ادا کیا کہ خدا نے انہیں بیٹیاں نہیں دیں۔

اداکارہ نے وضاحت دی کہ بیٹیوں پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی نہیں گزار سکتیں۔ صاحبہ نے اظہار کیا کہ بیٹیوں پر پہلے والدین اور بعد میں شوہر کا دباؤ ہوتا ہے، انہیں اپنی مرضی کے مطابق کچھ نہیں کرنے دیا جاتا۔ اسی دوران صاحبہ نے اپنی خواہش بیان کی کہ کاش وہ بیٹا ہوتیں تو وہ اپنی مرضی کے مطابق چل سکتیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.