بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم جاری، 26 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

نیوزڈیسک

0

کوئٹہ:بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔

یہ مہم بچوں کی صحت کی حفاظت اور پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے۔

ہر روز ہزاروں رضا کار اور صحت کے کارکنان گھروں گھر جا کر بچوں کو ویکسین فراہم کر رہے ہیں، تاکہ اس موذی مرض کا قلع قمع کیا جا سکے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں 26 لاکھ 55 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ صوبے میں جاری مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔ اس سال بلوچستان میں پولیو کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4742

Leave A Reply

Your email address will not be published.