پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے کب کھیلا جائے گا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستانی کرکٹ ٹیم 8 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے، جہاں کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے تاکہ میچ کے لیے اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔

ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے اس میچ کے بعد 10 نومبر کو پرتھ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز بھی شروع ہو گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری تشویش کا باعث نہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق، نسیم شاہ کو کریمپس پڑے ہیں، لیکن اس میں کوئی بڑی بات نہیں اور وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران نسیم شاہ کو بولنگ کرتے وقت کریمپس کا سامنا ہوا، جس کی وجہ سے وہ اپنا آٹھواں اوور مکمل نہ کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4946

Leave A Reply

Your email address will not be published.