اسلام آباد:بھارت نے پاکستان میں ہونے والی کبڈی عالمی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کرتار پور، گجرات اور لاہور میں کبڈی میچز طے پائے تھے، جن میں سے پہلا میچ 19 نومبر کو کرتار پور میں کھیلا جانا تھا۔ تاہم، بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ انہیں میچز کے لیے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی۔
محمد سرور نے اس صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ان میچز کے لیے بھرپور تیاری کی تھی، تاہم اب کرتار پور میں پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت نے اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان جانے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 23 نومبر سے شروع ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا ہے، جو پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس سے پہلے بھی بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے کھیلوں کے تعلقات پر مزید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5127