خضدار میں قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نیوزڈیسک

0

خضدار:خضدار میں قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی قاتلانہ حملے میں اپنے دو محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب میر مہر اللہ محمد حسنی گاڑی میں سوار تھے۔ حملے میں ان کے دو محافظ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی سی خضدار یاسر اقبال کے مطابق، تین محافظ زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملہ آوروں نے جائے واردات سے فرار ہونے کے دوران گاڑی کو آگ لگا دی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ڈی آئی جی خضدار سہیل خالد نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5102

Leave A Reply

Your email address will not be published.