امریکا: جسمانی طور پر آپس میں جڑی بہنوں نے شادی کی خبر سنادی

نیوز ڈیسک

0

جسمانی طور پر ایک دوسرے سے جڑی امریکی بہنیں ایبی گیل اور برٹنی ہینسل نے شادی کرلی ۔ ان کی شادی 2021 میں ہوئی تھی، لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے۔ ان کے شوہر نرس اور فوجی ہیں جبکہ خود یہ بہنیں ایک اسکول میں ٹیچر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ان جڑواں بہنوں کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں، جہاں ایک کا سر اور دل الگ ہے جبکہ جسم جڑے ہوئے ہیں۔ ایک کی ٹانگیں اور دوسری کے بازو ہیں۔

یہ 34 سالہ جڑواں بہنیں عام زندگی گزارتی ہیں، جیسے کہ گاڑی چلاتی ہیں، شاپنگ کرتی ہیں اور سوئمنگ کرتی ہیں۔ یہ منیسوٹا ریاست میں پیدا ہوئی اور وہیں پر بڑھی چڑھیں۔

1990میں جنم لیتے وقت ان کے والدین نے جڑواں بچیوں کی علیحدگی کی سرجری کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ان کے بچنے کے امکانات بہت کم تھے لیکن اب معمولی زندگی گزارنے والی یہ بہنیں آرام اور سکون کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.