اسلام آباد:اسرائیل میں مقیم افراد نے غزہ کے باسیوں کے لیے بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، جنہیں حالیہ دنوں میں نسل کشی اور تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق، غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 97 ٹرکوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، اور ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بندوق کی نوک پر سامان خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ امدادی گاڑیوں کو دستی بموں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔
انروا کے حکام نے کہا ہے کہ امدادی کانوائے کو اسرائیلی حکام نے اچانک ایسا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا تھا جس سے ڈرائیوروں کو مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5118
انروا نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکام عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس نے ان ٹرکوں سے سامان چھیننے والے 20 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسی دوران، لبنان سے اسرائیلی شہر تل ابیب کے نواح میں میزائل حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
تل ابیب میں شاپنگ مال کے قریب بھی دھماکے سنے گئے، جس کے بعد وسطی اسرائیل میں حملوں کے سائرن بجا دیے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وسطی تل ابیب میں میزائل گرنے سے آگ بھی لگ گئی تھی، تاہم کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا۔