اسلام آباد:سونا خریدنا اب خواب بن چکا ہے، کیونکہ روز بروز بڑھتی قیمتوں نے اسے عوام کی دسترس سے باہر کر دیا ہے۔
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے بڑھ گئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 3086 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز بڑھ کر 2623 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4925