کیلے کی چائے پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:کیلا ایک ایسا پھل ہے جو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، لیکن اس کے صحت کے فوائد پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی جتنی ہونی چاہیے۔

یہ نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہے بلکہ توانائی فراہم کرنے، دل کی صحت کو بہتر بنانے اور مختلف وٹامنز و معدنیات سے بھرپور ہونے کے باعث صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

سیب کی نسبت کیلا نہ صرف زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، بلکہ اس کی چائے بھی بے شمار طبی فوائد فراہم کرتی ہے۔

کیلے کے غذائی فوائد

کیلا پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، فاسفورس، وٹامن اے اور دیگر وٹامنز اور منرلز کا بھرپور ذریعہ ہے۔
ایک کیلے میں 455 ملی گرام پوٹاشیئم ہوتا ہے، جو دل کی صحت اور نظامِ خون کے لیے ضروری ہے۔

نظامِ ہاضمہ کی بہتری

کیلے کی چائے ہاضمہ کو بہتر بنانے اور بدہضمی یا اپھارہ کے مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

قوتِ مدافعت کو بڑھانا

کیلے کی چائے میں وٹامن بی 6 کی وافر مقدار ہوتی ہے، جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور خون کے سرخ خلیوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا

کیلے میں موجود پوٹاشیئم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے، اس لیے روزانہ ایک کپ کیلے کی چائے پینے سے ہائی بلڈ پریشر کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

ڈپریشن اور تناؤ میں کمی

کیلے میں موجود ایک خاص قسم کا پروٹین جسم کو آرام پہنچاتا ہے، جو طبیعت پر خوشگوار اثر ڈالتا ہے اور تناؤ کو کم کرتا ہے۔

بینائی کی بہتری

کیلے کی چائے وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتی ہے، جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور بینائی کی خرابیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

کیلے کی چائے بنانے کا طریقہ:

ایک پین میں پانی ڈال کر اُبالنے دیں۔ جب پانی اُبلنے لگے تو ایک پورا کیلا چھیل کر پین میں ڈال دیں اور اسے 10 سے 15 منٹ تک مزید اُبالیں۔

ابلنے کے بعد اس میں دار چینی کا پاؤڈر شامل کریں، پھر کچھ دیر پکانے کے بعد چائے کو چھان لیں۔ اب آپ کی مزیدار کیلے کی چائے تیار ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5295

Leave A Reply

Your email address will not be published.