اسرائیلی حملوں میں لبنان اور غزہ میں 84 لبنانی اور 35 فلسطینی شہید

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اور دل دہلا دینے والے حملے لبنان اور غزہ میں بدستور جاری ہیں، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

بیروت سمیت مختلف علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں 84 لبنانی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3,754 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی حملوں میں اب تک 44,211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل لبنان کے دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی اور عالمی برادری سے جنگ بندی کے لیے پائیدار اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

لبنانی وزیراعظم نے جوزف بوریل کو بتایا کہ اسرائیل نے لبنان کے 37 دیہات کو تباہ کر دیا ہے۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے راکٹوں کی برسات کردی، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں سائرن بجنے لگے، جبکہ حیفا اور نہاریہ میں آگ بھڑک اُٹھی۔ اسرائیلی فوج کو زمینی آپریشن میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5232

Leave A Reply

Your email address will not be published.