بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن: ایک ارب 65 لاکھ روپے وصول، 314 افراد گرفتار

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج اب نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

انسداد بجلی چوری مہم میں ستمبر 2023 سے اب تک 133 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی گئی ہے اور 87,343 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 1 ارب 65 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی، جبکہ 314 مزید بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ ادارے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیوں کو جاری رکھیں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5252

Leave A Reply

Your email address will not be published.