بینائی کو بہتر بنانے کے لیے کون سی خوراک کا استعمال کرنا چاہیے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ہم اپنی بینائی اور آنکھوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے مختلف غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کھانے پینے کی مخصوص چیزیں اور ان میں موجود اہم اجزاء ہماری آنکھوں کی صحت کو تقویت دیتے ہیں اور بینائی کے مسائل سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان غذاؤں کا باقاعدہ استعمال ہماری آنکھوں کی فطری طاقت کو بہتر بنانے اور ان کی عمر دراز کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہری سبزیاں آںکھوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں۔ ان کے استعمال سے موتیا اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔

مچھلی میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز آںکھوں کی روشنی کو بہتر بناتے ہیں اور یہ دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

بلیک بیری اور اسٹرابیری میں وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جو آنکھوں کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

کینو بھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اسی طرح، خشک میوہ جات آںکھوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور بینائی کو بہتر رکھتے ہیں۔

گاجر میں موجود وٹامن اے کی بیٹا کیروٹین کی مقدار آںکھوں کی روشنی کو بہتر بناتی ہے، خصوصاً کم روشنی یا اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں، جس سے آںکھوں کی نشوونما ہوتی ہے اور بیماریوں سے بچاؤ ہوتا ہے۔انڈے بھی آںکھوں کی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5427

Leave A Reply

Your email address will not be published.