چیمپئنز ٹرافی پرومو میں پاکستان کی فتح کو کیوں نظرانداز کیا؟

بھارتی چینل "سٹار سپورٹس" کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پرومو میں پاکستان کا ذکر نہ کرنے اور 2017 کی فتح کو نظرانداز کرنے پر تنقید کی جارہی ہے، جس پر پی سی بی اور آئی سی سی مذاکرات کر رہے ہیں۔

0

اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی دو ہزار پچیس کے حوالے سے بھارتی سپورٹس چینل کی جانب سے جاری کردہ پرومو تنقید کا شکار ہوگیا۔

اس پرومو میں میگا ایونٹ کے حوالے سے میزبان ملک کا نام شامل نہیں کیا گیا، جبکہ ویڈیو اور تصویری جھلکیوں میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ دو ہزار چوبیس کے کلپس دکھائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، دو ہزار ستارہ کی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے کوئی مناظر یا تصاویر بھی شامل نہیں کی گئیں، جس پر پاکستانی مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

صارفین نے اس پرومو میں دو ہزار ستارہ کی فتح کے لمحات کو نظرانداز کرنے اور پاکستان کے بطور میزبان ملک کا ذکر نہ کرنے پر بھارتی چینل “سٹار سپورٹس” کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب، آئی سی سی ایونٹس میں میزبان ملک کے نام اور یادگار لمحوں کو شامل نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی تنقید کا سامنا ہے، اور مداحوں نے ایونٹ کے بائیکاٹ کی تجویز دی ہے۔

تاہم، اس معاملے پر مذاکرات جاری ہیں اور اطلاعات کے مطابق، بیشتر معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اس وقت دبئی میں آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5323

Leave A Reply

Your email address will not be published.