گھر میں ڈکیتی کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے پیر آباد علاقے میں دو ڈاکوؤں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واردات کی منصوبہ بندی میں تین لڑکیاں ملوث تھی۔
کراچی:کراچی کے پیر آباد علاقے میں دو ڈاکوؤں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔
پیر آباد قصبہ کالونی میں دو دسمبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں بلاول اور نقاش کی ہلاکت کے بارے میں انکوائری افسر، ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ڈاکو گھر میں واردات کرنے کے لئے داخل ہوئے تھے۔
مزید تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مدعی مبارک شاہ کی بھتیجی صابرہ اور اس کی دوست لائبہ اور منیزہ اس واردات میں ملوث تھیں۔
صابرہ نے لائبہ کے ذریعے واردات کی منصوبہ بندی کی، جبکہ لائبہ، بلاول کی دوست تھی۔
تینوں لڑکیاں واردات میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ان لڑکیوں کے ساتھ ڈاکوؤں کے روابط اور واردات کی تیاری کے شواہد بھی ملے ہیں۔
انکوائری افسر نے رپورٹ میں بتایا کہ فارنزک، میڈیکل اور اسلحہ کی رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ تحقیقات میں مزید پیش رفت ہو سکے۔
یاد رہے کہ پیر آباد میں دو دسمبر کو پولیس مقابلے میں دو ڈاکو بلاول اور نقاش ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔
اس مقابلے کو جعلی قرار دے کر اہلخانہ نے احتجاج کیا تھا، جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5589