تامل ناڈو کے نجی اسپتال میں آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق

تامل ناڈو کے ایک نجی اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے، جبکہ ریسکیوٹیم نے سو افراد کو محفوظ نکال لیا۔

0

تامل ناڈو:بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک نجی اسپتال میں آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کے نتیجے میں متعدد مریض اور عملہ اسپتال کی عمارت میں پھنس گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت میں آگ رات کے تقریبا نو بجے لگی، جس کے شعلے اور دھواں اسپتال کے داخلی دروازے سے ہوتے ہوئے پوری عمارت میں تیزی سے پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم وقت پر اسپتال میں پہنچ گئی اور انہوں نے اسپتال میں پھنسے ہوئے تقریباً سو افراد کو آگ سے محفوظ نکال لیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے چھ افراد میں سے پانچ افراد اسپتال کے گراؤنڈ فلور پر لفٹ میں پھنس جانے کے باعث دھوئیں سے دم گھٹنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5611

Leave A Reply

Your email address will not be published.