کراچی میں یو پی ایس دھماکے سے پانچ بچیاں زخمی، وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی کیماڑی کے علاقے میں یوپی ایس بیٹری کے دھماکے سے پانچ بہنیں زخمی ہوگئیں، جبکہ شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے سو سے زائد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

0

کراچی:کراچی میں کیماڑی کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جہاں ایک گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے باعث بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں حادثے میں پانچ بہنیں جھلس کر زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جو سو سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق کیماڑی کچھی پاڑہ میں ایک گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ آگ کی شدت دیکھ کر اہلخانہ نے سمجھا کے گیس کا سلینڈر پھٹ گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے آگ بجھانے کے بعد پولیس نے متاثرہ گھر کا معائنہ کیا، تا ہم گھر میں گیس سلینڈر کے پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

آتشزدگی کے باعث پانچ بہنیں زخمی ہوئی ہیں، جن کی عمریں تین سے نو سال کے درمیان ہیں، زخمی بچیوں کو سول اسپتال کے برن وارڈ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

زخمی بچیوں میں تین سال کی عشاء، پانچ سال کی علیشاہ، سات سال کی مناہل، نو سال کی تعبیر اور گیارہ سال کی عائزہ شامل ہیں، زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5606

دوسری جانب، کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جو سو سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق، وارداتوں کی سینچری مکمل کرنے والے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے تین پستولیں، موبائل فون، نقد رقم، موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان میں نجم، کامران اور مذکر شامل ہیں، جنہوں نے تفتیش کے دوران سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کی کچھ روز قبل کی سیلز مین کی گاڑی کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی دستیاب ہے۔ملزمان علاقے میں دکانوں پر سپلائی کے لیے آنے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتے تھے۔

ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد، ٹیپو سلطان، محمود آباد اور الفلاح میں بھی وارداتیں کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.