کراچی میراتھون 2025 عالمی سطح پر کتنی اہمیت رکھتا ہے؟

نیوزڈیسک

0

کراچی:کراچی میراتھون دو ہزارپچیس کے فنشر میڈلز کی رونمائی کر دی گئی ہے، جن پر میراتھون روٹ کے اطراف کا نقشہ اور اہم مقامات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ میڈلز عالمی روایت کے مطابق ہر فنشر کو دیا جائے گا۔

کراچی میراتھون ریس کی اقسام

کراچی میراتھون پانچ جنوری دو ہزار پچیس کو سی ویو پر نشانِ پاکستان سے شروع ہوگی۔ اس ایونٹ میں فل میراتھون، ہاف میراتھون، دس کلومیٹر ریلی، اور پانچ کلومیٹر فن ریس شامل ہیں۔

ورلڈ ایتھلیٹکس سے منظور شدہ

کراچی میراتھون دو ہزار پچیس ورلڈ ایتھلیٹکس سے منظور شدہ ہے، جو اس ایونٹ کی بین الاقوامی سطح پر اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

کراچی میراتھون کی کوریج

کراچی میراتھون میں رنرز کا عزم اور جذبہ جیو پر نشر کیا جائے گا، جہاں اس شاندار مقابلے کی لائیو کوریج کی جائے گی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5663

Leave A Reply

Your email address will not be published.