بچوں میں کتب پڑھنے کی حس بڑھانے کے لیے کامیاب اقدامات

0

کتب بینی کی عادت سے نا صرف بچوں کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ ملتا ہے۔

یہاں کچھ تجاویز پیش کی جاتی ہیں جو بچوں کو کتب بینی کی عادت ڈالنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں

چھوٹی عمر میں کتابوں سے دوستی

بچوں کو چھوٹی عمر میں ہی کتابوں سے دوستی کروائیں، انہیں سادہ تصویروں والی رنگین بورڈ کی کتب دکھائیں اور اچھی کہانیاں بلند آواز میں پڑھ کر سنائیں

بچوں کے سامنے کتابیں پڑھیں

 بچے اپنے بڑوں کی نقل کرتے ہیں، اس لیے باقاعدگی سے ان کے سامنے کتابیں پڑھیں تاکہ آپ کی پڑھنے کی عادات ان پر اثر انداز ہوں

عمر کے مطابق کتابوں کا انتخاب

 مناسب کتابیں منتخب کریں جو بچے کی عمر اور دلچسپی کے مطابق ہوں، چھوٹے بچے خوبصورت تصویر کشی کے ساتھ سادہ کہانیوں سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ بڑے بچے پیچیدہ کہانیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

کتب بینی کو روزمرہ کے معمول میں شامل کریں

 کتب بینی کو روزمرہ کے معمول میں شامل کریں اور اس کے لیے مناسب وقت مقرر کریں، کتاب پڑھنے سے کتب بینی کی عادت ڈالنے میں آسانی ہوگی

کتب بینی کو دلچسپ بنائیں

 کتب بینی کے دوران کہانی، کرداروں یا عکاسیوں کے بارے میں سوالات پوچھیں تاکہ بچے کی کتب بینی میں دلچسپی بڑھے

لائبریری

بچے کو باقاعدہ لائبریری لے کر جائیں اور انہیں اپنی پسندیدہ کتب منتخب کرنے دیں، اس سے کتب بینی کی حوصلہ افزائی ہوگی

مختلف موضوعات کی کتابوں سے روشناس کروائیں

بچوں کو مختلف انواع اور موضوعات کی کتابوں کے بارے میں بتائی

ٹیکنالوجی کا سمجھداری سے استعمال

 ڈیجیٹل ٹولز سے بھی فائدہ اٹھائیں جیسے کہ انٹرایکٹو ای بکس، آڈیو بکس، اور ایجوکیشن ایپس

اہداف مقرر کریں

 کتب بینی کے لیے اہداف بنائیں اور بچوں کی کامیابی کو منایٔیں

صبر سے کام لیں:

ہر بچہ اپنی رفتار سے زندگی میں آگے بڑھتا ہے، صبر کریں اور کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.