نیوز ڈیسک
رپورٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا کے مرض میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
بلڈ پریشر کی دواؤں میں ٹیلوکس کی قیمت کو 1596 روپے سے بڑھا کر 2990 روپے کر دیا گیا ہے، اسی طرح ڈائریا کی دواؤں میں انٹیرو جرمینیا کی قیمت کو 1209 روپے سے بڑھا کر 1703 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
پیش ازیں، حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
کینسر، ویکسین، اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سمری بھیجی گئی تھی