اسلام آباد:مدینہ منورہ کے زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ حرمین شریفین کے انتظامی امور کے مطابق مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
پہلے زائرین ایک سال میں صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کر سکتے تھے، لیکن اب یہ پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ تاہم، نسک موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کی شرط برقرار ہے۔
نئی ہدایات کے تحت زائرین ہر بیس منٹ بعد نسک موبائل ایپ کے ذریعے نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مسجد نبویؐ میں موجود افراد بھی موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے نئے شیڈول کے مطابق ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کی اجازت لے سکتے ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4466