اسلام آباد:حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نئے اماموں کی تقرری کے لیے شاہی منظوری دے دی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد دونوں مقدس مقامات کی روحانی خدمات کو مزید بہتر بنانا اور زائرین کی عبادات کے تجربے کو مزید سہل بنانا ہے۔
یہ اقدام دینی رہنمائی فراہم کرنے اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے اہم قدم ہے۔ نئے اماموں کی تقرری کے بعد امید ہے کہ دونوں مساجد میں عبادات کی کیفیت میں مزید بہتری آئے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق، مسجد الحرام میں امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری کی گئی ہے۔
مسجد نبوی ﷺ میں بھی دو نئے امام، شیخ ڈاکٹر محمد برھجی اور شیخ ڈاکٹر عبداللّٰہ القرافی، کی تقرری کی گئی ہے۔
یہ تقرریاں ایک شاہی فرمان کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہیں، جو کہ اسلامی روایات کی پیروی میں کی گئی ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=3028