کراچی:کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا میں ڈاک خانے کے قریب ایک گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا اور اسی لت کے زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق، مرنے والا شخص نشے کا عادی تھا اور روشن دان کے ذریعے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ روشن دان میں پھنس کر ہلاک ہوا، اور اس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
دسمبر سے اب تک کراچی بھر میں تینتالیس بے گھر افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ان میں سے تیرہ افراد کی موت سردی کی شدت کی وجہ سے ہوئی۔ ترجمان چوہدری شاہد حسین نے بتایا کہ مرنے والے افراد کے پاس خود کو سردی سے بچانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد سردی سے بچنے کے لیے نشے کی مقدار بڑھا دیتے ہیں، جو زائد مقدار اور سردی دونوں ان کی موت کا سبب بنتے ہیں۔ مرنے والوں کے پاس نہ گرم کپڑے تھے اور نہ ہی کمبل۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5867