کیا متوازن غذا سے تھائیرائیڈ کے مسائل کا دیرپا علاج ممکن ہے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:تھائرائیڈ گلینڈ جسم کے تمام اہم افعال کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ یہ مخصوص ہارمونز خارج کرتا ہے جو جسمانی نظام کے توازن اور کارکردگی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ان ہارمونز کی کمی یا زیادتی مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ دنیا بھر میں خواتین کی ایک بڑی تعداد تھائیرائیڈ گلینڈ کی بیماریوں سے متاثر ہے، اور مردوں کے مقابلے میں یہ شرح خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔

تھائیرائیڈ کے مسائل کا قدرتی علاج

قدرت نے تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کا علاج مختلف غذائی اجزاء میں رکھا ہے۔ ان غذائی اجزاء کا مناسب استعمال تھائیرائیڈ کے مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

آیوڈین

تھائیرائیڈ گلینڈ کو اپنے افعال درست رکھنے کے لیے روزانہ پندرہ سے بیس ملی گرام آیوڈین کی ضرورت ہوتی ہے۔

آیوڈین کی کمی دنیا بھر میں ایک عام مسئلہ ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے
آیوڈین والا نمک استعمال کریں۔

ڈیری مصنوعات اور سمندری خوراک، جیسے مچھلی اور جھینگے، غذا کا حصہ بنائیں۔ تاہم ان غذاؤں کا استعمال اعتدال میں کریں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔

ہری سبزیاں

ہری سبزیاں، جیسے پالک اور سلاد پتہ، میگنیشیئم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔ تھائیرائیڈ کو متوازن اور متحرک رکھنے کے لیے ان کا زیادہ استعمال ضروری ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6046

گری دار میوے

کاجو، بادام، اور کدو کے بیج نہ صرف آئرن کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ ان میں سیلینیئم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ سیلینیئم تھائیرائیڈ گلینڈ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ دن بھر میں مٹھی بھر میوہ جات اس ضرورت کو پورا کرسکتے ہیں۔

جَو کا دلیہ

ناشتے میں جَو کا دلیہ (Oats) ایک بہترین انتخاب ہے۔ گلوٹین سے پاک دلیہ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ اسے بادام یا تازہ پھلوں کے ساتھ کھانے کی کوشش کریں۔

چاول

چاول، خاص طور پر براؤن چاول، سیلینیئم سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد، جھلیوں اور تھائیرائیڈ کے لیے مفید ہیں۔ رات کے کھانے میں بروکلی اور براؤن چاول کے ساتھ گرل سالمن ایک صحت بخش انتخاب ہے۔

احتیاطی تدابیر:

پھلوں اور سبزیوں کے حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ تھائیرائیڈ کے مریضوں کو تمام پھلوں اور سبزیوں کا بے دریغ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

مثال کے طور پر، آڑو، ناشپاتی، شلجم، چقندر، اور پھول گوبھی جیسے پھل اور سبزیاں ایسی خاص اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں جو بیماری کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ، طبی ماہرین تھائیرائیڈ کے مریضوں کو مرغن اور زیادہ مسالے دار غذاؤں سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں، کیونکہ ایسی غذائیں قبض کا باعث بن سکتی ہیں، جو کہ صحت کے دیگر مسائل کو جنم دے سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.