بیس سال بعد ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے انعقاد پر غور

نیوزڈیسک

0

پشاور:ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں دو دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر کرکٹ میچ کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے، جو شائقین کرکٹ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز منعقد کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیم نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ آئی سی سی کی ٹیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین، ہوٹل اور اسٹیڈیم کے روٹس کا تفصیلی سروے کیا، جبکہ پشاور پولیس چیف نے ٹیم کو سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔

پولیس حکام کے مطابق، شائقین کی سہولت کے لیے شٹل سروس، ڈرون کیمروں سے نگرانی اور اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رواں سال اپریل میں پی ایس ایل کے دو میچز پشاور میں منعقد کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے تسلی بخش انتظامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں آخری بین الاقوامی میچ دو ہزار چھ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6114

Leave A Reply

Your email address will not be published.