کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ایک زخمی

نیوزڈیسک

0

کراچی:کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، واقعہ سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق، عبداللّٰہ کے خلاف دو مقدمات درج تھے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت طاہر بزنجو اور صدام حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب، کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق، مذکورہ شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی، جو مبینہ طور پر نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔

پولیس کے مطابق، عدنان نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا لی۔ زخمی شخص کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6106

Leave A Reply

Your email address will not be published.