اسلام آباد:تائیوان کی اڑتالیس سالہ معروف ایشیائی اداکارہ باربی شو نمونیا کے باعث انتقال کرگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، تائیوان سے تعلق رکھنے والی اڑتالیس سالہ اداکارہ باربی شو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو میں مبتلا ہوئیں، جو بعد ازاں نمونیا میں تبدیل ہوگیا۔
ان کی بہن نے بتایا کہ باربی شو گزشتہ چند برسوں سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔
شوبز میں “بگ ایس” کے نام سے مشہور باربی شو نے انیس سو نوے کی دہائی کے وسط میں ایس او ایس نامی بینڈ کے ذریعے شہرت حاصل کی، جس میں ان کی بہن بھی شامل تھیں۔
تاہم، دو ہزار ایک میں معروف ٹی وی سیریز “میٹیور گارڈن” میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد وہ بین الاقوامی سطح پر پہچانی جانے لگیں۔
باربی شو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد دوہزار بائیس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
ان کے انتقال پر چینی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6070