جیکب آباد:جیکب آباد، جو پاکستان کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، میں ایک مقامی زمیندار نے اپنے فارم، بھمبور فارم ہاؤس، میں مگرمچھ پالنے کا منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس فارمنگ کا بنیادی مقصد چمڑے کے کاروبار کو فروغ دینا اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرنا ہے۔
قدرتی ماحول میں مگرمچھوں کی افزائش
بھمبور فارم ہاؤس جیکب آباد کے نواحی گاؤں میں واقع ہے، جہاں مگرمچھوں کو قدرتی ماحول میں رکھا گیا ہے۔
عام طور پر مگرمچھ دلدلی علاقوں اور تالابوں میں پائے جاتے ہیں، لیکن یہاں وہ کھلے فارم میں آزادانہ گھوم رہے ہیں اور فارم کے ماحولیاتی نظام کا حصہ بن چکے ہیں۔
مگرمچھ کا سائز کتنا ہونا چائیے؟
فارم کے مالک کے مطابق، ایک مگرمچھ کو مکمل طور پر بڑا ہونے میں تقریباً پانچ سال لگتے ہیں، اور بالغ ہونے پر اس کا سائز اکیس فٹ تک پہنچ سکتا ہے، جو تقریباً ایک ٹن گوشت فراہم کرتا ہے۔
چمڑے کی صنعت اور سیاحوں کو فروغ
زمیندار کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ مگرمچھ نہ صرف چمڑے کی صنعت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ سیاحت کو بھی فروغ دیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مگرمچھ کی کھال منفرد خصوصیات کی حامل ہوتی ہے، جس سے قیمتی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔
ان کا ارادہ ہے کہ اس فارم کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق چلایا جائے، تاکہ یہ منصوبہ کامیاب ہو کر ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکے۔
فارم میں موجود مگر مچھ اور مستقبل کی توقعات
فی الحال، فارم میں دس درآمد شدہ مگرمچھ موجود ہیں، اور زمیندار کو امید ہے کہ ان کے انڈے دینے کے بعد تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان میں مگرمچھ فارمنگ کی صنعت کے قیام اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6122