اسلام آباد:توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس کیس کی سماعت اب ستائیس فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالتی عملے نے پی ٹی آئی کے بانی کے وکلاء کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، لیکن عدالتی عملے نے فون کے ذریعے اطلاع دی کہ سماعت آج نہیں ہو گی۔
اسی دوران، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک چھبیس نومبر کے احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں پچیس فروری تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی رخصت کی وجہ سے کیس کی سماعت ڈیوٹی جج افصل مجوکا نے کی۔
بشریٰ بی بی کی وکیل شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6215