اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے، تاہم مزید محنت کی ضرورت ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو آہستہ آہستہ بہتر معیشت کے فوائد ملنا شروع ہو گئے ہیں، حکومت نے بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
ملک میں سیاسی اتفاق و اتحاد کی ضرورت
وزیراعظم نے بتایا کہ جب ملک کی قیادت سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑے نفرت کو بڑھا کر ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
مہنگائی میں کمی: وزیراعظم کا دعویٰ
وزیرِ اعظم نے کہا کہ مہنگائی نو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح دو اشاریہ چار فیصد پر آ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید نیچے آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی پر پوری ٹیم کی کاوشیں شامل ہے، اور سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6186
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی ترقی کا اہداف
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، جیسے ہم نے دیگر اہداف حاصل کیے ہیں، اسی طرح معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، سعودی عرب نے تیل کی درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالرز کی مؤخر ادائیگی کی سہولت فراہم کی ہے اور کنگ سلمان اسپتال کے لیے چار کروڑ ڈالرز کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں قیامِ امن کے نام پر سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا تھا، جس کی وجہ سے آج ہمارے جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے اور ہم ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے ہراسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا، اور فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔