اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام شامل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو اپنے ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھپوانا پڑا، جس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کی نئی رنگین جرسی کی رونمائی کے دوران کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز نے تصاویر کھنچوائیں۔
لیکن فینز کی نظر جرسی کے ڈیزائن پر نہیں، بلکہ اس پر ‘پاکستان’ کے نام پر مرکوز تھی۔
بھارتی بورڈ نے پہلے اپنے میڈیا کے ذریعے یہ پروپیگنڈا پھیلایا تھا کہ وہ میزبان ملک کا نام جرسی پر نہیں لکھیں گے۔
لیکن جب آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس سے پہلے آئی سی سی ایوارڈز اور ٹیم آف دی ایئر کی ٹوپیاں دی گئیں، تو ان تصاویر میں جرسی پر چیمپئنز ٹرافی کا لوگو اور میزبان ملک ‘پاکستان’ کا نام واضح طور پر درج تھا۔
اس پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی، اور انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نشانہ بنایا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6219