اسلام آباد:سائنسدانوں نے لوگر ہیڈ سمندری کچھوؤں کی حیرت انگیز صلاحیت کا پردہ چاک کیا ہے کہ یہ کچھوے کس طرح مختلف مقناطیسی سگنیچرز کی مدد سے دنیا کے مختلف علاقوں کو پہچان لیتے ہیں۔
امریکہ کی نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی کے محققین نے پہلی بار اس بات کا ٹھوس ثبوت فراہم کیا ہے کہ لوگر ہیڈ سمندری کچھوے یہ سمجھ سکتے ہیں کہ کسی مخصوص علاقے میں موجود مقناطیسی سگنیچر کیسا ہے۔
لوگر ہیڈ سمندری کچھوے دنیا بھر میں اپنے طویل سفر کے لیے مشہور ہیں۔ اس دریافت سے پہلے یہ بات محققین کے درمیان محض قیاس تھی، مگر اب یہ سائنسی طور پر ثابت ہو چکی ہے۔
تحقیق کی سربراہ کیالا گارفورتھ نے کہا کہ مختلف ہجرت کرنے والے جانور دنیا بھر میں مختلف مقناطیسی سگنیچرز کی مدد سے علاقوں کی پہچان کرتے ہیں۔
ایک تجربے کے ذریعے یہ بات ثابت ہوئی کہ لوگر ہیڈ سمندری کچھوے مختلف مقناطیسی میدانوں کی مدد سے یہ جان لیتے ہیں کہ کہاں انہیں اپنی غذا ملے گی۔
ان کچھوؤں میں کھانے کی تلاش کے حوالے سے حیرت انگیز سمندری درستگی پائی گئی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5978