اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے دورے کے دوران مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے برطانوی جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہیں برطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کی بریفنگ بھی دی گئی۔
دورے کا مقصد
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انیس فروری کو ایک اہم دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔
اس دورے کا مقصد آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت اور “ابھرتا ہوا عالمی آرڈر اور پاکستان کے مستقبل کا آؤٹ لک” کے موضوع پر کلیدی خطاب تھا۔
پرتپاک استقبال
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بتایا کہ آرمی چیف کے برطانیہ کے دورے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور اعتاف کیا جاتا ہے۔ آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان استحکام کانفرنس
اس سالانہ استحکام کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان آرمی ٹو آرمی ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
یہ کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے، جس میں پالیسی سازوں، سول اور ملٹری حکام کے علاوہ دونوں ممالک کے ممتاز تھنک ٹینکس کے ارکان کی برابر کی نمائندگی ہوتی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6266