کیا 2030ء میں مسلمان ایک سال میں دو مرتبہ روزے رکھے گے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:دنیا بھر کے مسلمان ان دنوں رمضان المبارک کی تیاریوں میں مصروف ہیں، لیکن آئندہ چند سالوں میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ رونما ہوگا—جب مسلمان ایک ہی سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔

یہ غیر معمولی واقعہ ہر تینتیس سال بعد پیش آتا ہے، اور فلکیاتی حسابات کے مطابق، دو ہزار تیس میں دنیا بھر کے مسلمان دو مرتبہ رمضان المبارک کا مشاہدہ کریں گے۔
پہلا رمضان چار جنوری دو ہزار تیس سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا رمضان چھبیس دسمبر دو ہزار تیس کو آغاز کرے گا۔

اس طرح، دو ہزار تیس میں مسلمان مجموعی طور پر چھتیس روزے رکھیں گے۔ آخری بار ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک انیس سو ستانوے میں آیا تھا، اور اس کے بعد یہ منفرد موقع دو ہزار ترسٹھ سے پہلے دوبارہ میسر نہیں ہوگا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6206

Leave A Reply

Your email address will not be published.