اسلام آباد:ٹریفک جام کی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے جدید فلائنگ کار نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی۔ 2.5 کروڑ روپے (تین لاکھ ڈالر) مالیت کی یہ گاڑی نہ صرف عام سڑکوں پر چل سکتی ہے بلکہ کسی بھی وقت فضا میں بلند ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
کیسے اڑتی ہے یہ کار؟
اس کار کے بونٹ اور ڈِگی میں نصب پروپیلرز اسے پرواز کے قابل بناتے ہیں۔ ڈسٹری بیوٹڈ الیکٹرک پروپلشن ٹیکنالوجی کے تحت پروپیلر بلیڈز کو ایک میش لیئر سے ڈھانپا گیا ہے، جو اسے زمین سے اوپر اٹھنے میں مدد دیتی ہے۔
پہلی پرواز کی ویڈیو جاری
امریکی کمپنی الیف ایئروناٹکس نے اس گاڑی کی پہلی آزمائشی پرواز کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں یہ فضا میں پرواز کرتی دکھائی دیتی ہے۔ یہ منظر بالکل کسی سائنس فکشن فلم جیسا محسوس ہوتا ہے۔
رفتار اور کارکردگی
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ گاڑی ایک بار چارج ہونے پر تین سو چون کلومیٹر تک سڑک پر چل سکتی ہے اور ایک سو ستتر کلومیٹر تک فضا میں پرواز کر سکتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، کمپنی نے اس آزمائش کے لیے الیف ماڈل زیرو کا ایک الٹرا لائٹ پروٹوٹائپ استعمال کیا۔ یہ پیش رفت مستقبل میں جدید سفری سہولیات کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6241