آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا میچ فیصلہ کن کیوں؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا چھٹا میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس کے نتائج پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

کیا پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید ہے؟

نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو ساٹھ رنز سے شکست دی تھی، اور اگر بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات برقرار رہیں گے۔

بنگلہ دیش کو ایونٹ میں رہنے کے لیے اس میچ میں فتح کی ضرورت ہے، اور اس کے بعد پاکستان کے ساتھ ان کا آخری میچ باقی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت اور کھلاڑی

نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے، اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹام لیتھم، مائیکل بریسویل، اور ڈیون کونوے شامل ہیں۔

بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟

بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ بھارت سے چھ وکٹوں سے ہار چکا تھا۔ نجم الحسن شانتو بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بنگلہ دیش کو اپنی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے ایک فتح کی ضرورت ہے۔ اس میچ کے بعد بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ ایک میچ باقی رہ جائے گا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6293

پاکستانی ٹیم کی شکست پر مداحوں کا سخت ردعمل

یاد رہے بھارت نے پاکستان کو بھرپور شکست دی ہے، جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مداح شدید مایوس شکار ہیں، اور انہوں نے کھلاڑیوں کڑی تنقید کی ہے۔ مختلف میمز اور تبصروں کے ذریعے شائقین کرکٹ اپنے غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تبصرے اور میمز

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ کھیل کے صرف 5-6 اوورز کے بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ میچ کا نتیجہ کیا ہوگا۔

ایک خاتون نے پوسٹ لگائی کہ کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال کر انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے کہا جائے اور پھر نئی ٹیم بنائی جائے۔

ایک اور صارف نے شکست پر لکھا “حد ہے یار”، اور شائقین نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں جیت کا جوش اور جذبہ نہیں تھا۔ اگر وہ مقابلہ کر کے ہارتے تو شاید اتنی مایوسی نہ ہوتی۔

کارکردگی پر شدید تنقید

ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں میچ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.