پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ آج: کیا ہو گا آخری میچ میں؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ یہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں آخری میچ ہے۔

دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیوں؟

اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کو ہی نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان دونوں ٹیموں کا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا واضح ہوچکا ہے اور اب وہ ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہیں۔

بنگلہ دیش کی پریکٹس کی کمی

دوسری جانب، گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پریکٹس نہیں کی۔ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین نے کہا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا، ماضی میں یقین نہیں رکھتا، لیکن ہم آخری میچ میں بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6298

بنگلہ دیش کی بولنگ اور بیٹنگ کا جائزہ

اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے بولرز نے گزشتہ دو میچوں میں بہتر بولنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہماری بولنگ بہتر رہی، مگر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی۔ مڈل آرڈر بیٹنگ توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔

پاکستان اور بنگلادیش کا میچ: کیا بارش سے متاثر ہو گا؟

پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ رات بھی بارش ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔ میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.