اسلام آباد:سائنسدانوں کے مطابق ایک رات کی بے سکونی کے بھی انسانی صحت خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں
نیند کی کمی کے مدافعتی نظام پر اثرات
داسمان ذیابیطس انسٹی ٹیوٹ کویت کے سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صرف ایک رات کی خراب نیند انسان کے مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی جسم کے قدرتی مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے یہ کسی بھی قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔
مختلف امراض کا خطرہ لاحق کیوں؟
رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ مسلسل نیند پوری نہ ہونے سے انسان موٹاپے، دل کی بیماریوں اور ذیابیطس جیسے امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
نیند کی کمی انسان کے جسمانی نظام کو کمزور کر دیتی ہے، جس سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6255
نیند کے دوران جسم کے کونسے اہم عمل متاثر؟
نیند کے دوران، انسان کے جسم کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں میں نرمی آ جاتی ہے۔ یہ عمل مدافعتی نظام کے لیے بہت ضروری ہے۔
تاہم، نیند میں خلل پڑنے کی وجہ سے یہ عمل درہم برہم ہو جاتا ہے، اور مدافعتی نظام کی فعالیت متاثر ہو جاتی ہے۔
ٹیکنالوجی اور نیند کی کیفیت
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر فاطمہ الراشد کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی میں ترقی، اسکرین ٹائم میں اضافہ اور بدلتے ہوئے معاشرتی اصول نیند کے اوقات میں مسلسل خلل ڈال رہے ہیں، جو مدافعتی نظام اور انسان کی مجموعی صحت کے لیے گہرے مضمرات رکھتے ہیں۔
مستقبل میں مزید تحقیق کی امید
محققین نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں مزید تحقیق کے ذریعے یہ وضاحت کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ نیند پوری نہ ہونے سے مدافعتی نظام کیوں متاثر ہوتا ہے، اور اس کی وجہ سے انسان کے موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے شکار ہونے کے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے۔