اسلام آباد:اسلامی عبادات نہ صرف قربِ الہٰی اور حصولِ ثواب کا باعث ہیں بلکہ ان کے طبی فوائد بھی جدید تحقیق سے ثابت ہو چکے ہیں۔
ایک نئی امریکی تحقیق میں روزے کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ روزہ رکھنے سے نہ صرف روحانی فائدہ ہوتا ہے بلکہ جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ عبادات جسم کو مضبوط اور دماغ کو ترو تازہ کرتی ہیں، اور صحت کے حوالے سے بے شمار فوائد فراہم کرتی ہیں۔
روزے کے فوائد پر نئی امریکی تحقیق کیا؟
تحقیق کے مطابق کھانے کی عادت انسان کے دماغ پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ ہمیشہ بھرا پیٹ رکھنے سے دماغ پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں انسان فالج، رعشے اور الزائیمر جیسی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں دو دن روزہ رکھنے سے متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ عادت ہمارے پیارے آقا ﷺ نے پیر اور جمعرات کے دن اختیار کی تھی۔
روزے سے بچوں کو مرگی سے نجات
ایک اور فائدہ جو روزے سے مل سکتا ہے وہ بچوں کو مرگی کے مرض سے نجات ہے۔ تحقیق کے مطابق روزہ رکھنے سے مرگی کے حملے کم ہو سکتے ہیں اور بچوں کی صحت میں بہتری آ سکتی ہے۔
جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کیسے ممکن؟
رمضان کے دوران روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں زہریلے مادوں کی صفائی کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ روزہ رکھنے سے خون میں موجود شوگر کا لیول کم ہو جاتا ہے، دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔
یہ عمل جسم میں موجود چربی کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے، جس سے انسان کو توانائی ملتی ہے اور زہریلے مادے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6348
نظامِ ہضم کی بہتری
روزہ رکھنے سے جسم کا نظامِ ہضم بہتر ہو جاتا ہے۔ جب انسان دس سے بارہ گھنٹے بھوکا رہتا ہے، تو اس کا ہاضمہ آرام کی حالت میں آ جاتا ہے، جس سے جسم میں موجود اجزاء کا انجذاب بہتر ہو جاتا ہے۔ اس عمل سے جسم کو زیادہ توانائی ملتی ہے اور فاسد مادے باہر نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
وزن میں کمی اور چربی کا گھلنا
اگر رمضان میں کھانے کی عادت کو معتدل رکھا جائے اور بھاری کھانے سے اجتناب کیا جائے تو یہ جسمانی وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
روزہ رکھنے سے جسم میں موجود اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے اور یہ چربی جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں وزن میں کمی آتی ہے اور جسم کو کمزوری یا تھکن کا سامنا نہیں ہوتا۔
کیا واقعی کولیسٹرول لیول میں کم ہو سکتا ہے؟
رمضان میں روزہ رکھنے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ کولیسٹرول کا لیول بھی کم ہو جاتا ہے۔ یہ عمل دل کی بیماریوں جیسے دل کا دورہ اور دیگر امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
تحقیقات کے مطابق رمضان میں روزہ رکھنے سے چربی بننے کا عمل کم ہو جاتا ہے، جس سے کولیسٹرول لیول نیچے آ جاتا ہے۔
ذہنی صلاحیت میں اضافہ
روزہ رکھنے اور عبادت کرنے سے نہ صرف جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں بلکہ دماغی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزہ رکھنے کے دوران دماغ میں ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو ذہنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ اس سے روزے دار کی ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ خود کو دماغی طور پر چست اور ترو تازہ محسوس کرتا ہے۔