تئیسواں پارہ: اس پارے میں چار حصے ہیں
۱۔ سورہ یٰسین (بقیہ حصہ)
۲۔ سورہ الصفّٰت (مکمل)
۳۔ سورہ صٓ (مکمل)
۴۔ سورہ الز مر (ابتدائی حصہ)
۱۔ سورہ یٰسین کی بقیہ حصے میں یہ پانچ باتیں ہیں:
۔۔۔1۔ اللہ نقصان پہنچانا چاہے تو کوئی بچا نہیں سکتا۔
۔۔۔2۔ اللہ نے چیزوں کے جوڑے بناۓ۔
۔۔۔3۔ چاند ، سورج فلک میں تیر رہے ہیں۔
۔۔۔4۔ مویشیوں سے سواری ، گوشت ، مشروب دیا۔
۔۔۔5۔ درختوں سے آگ دی۔
۲۔ سورہ الصفّٰت میں یہ باتیں ہیں۔
۔۔۔1۔ شیاطین ، فرشتوں کی باتیں سننے سے قاصر ہیں۔
۔۔۔2۔ جنتیوں کو نعمتیں اور جہنمیوں کو عذاب ملے گا۔
۔۔۔3۔تین واقعات کا ذکر
۱۔ حضرت ابراہیمٌ کا بت توڑنا اور فرزند کی قربانی کا واقعہ۔
۲۔ حضرت موسیٌٰ اور حضرت ہارونٌ کا قوم کو نجات دلانا۔
۳۔ حضرت یونسٌ اور مچھلی کا واقعہ۔
۳۔ سورہ صٓ میں یہ باتیں ہیں۔
۔۔۔1۔گزری قوموں اور انبیاء کا ذکر۔
۔۔۔2۔چار واقعات کا ذکر ۔
۱۔ حضرت داؤدٌ اور دنبیوں کا واقعہ۔
۲۔ حضرت سلیمانٌ کا واقعہ۔
۳۔ حضرت ایوبٌ کا واقعہ۔
۴۔ ابلیس کی سرکشی کا واقعہ۔
۴۔سورہ الز مر کے ابتدائی حصے میں یہ چار باتیں ہیں۔
۔۔۔1۔عبادت صرف اللہ ہی کی کریں۔
۔۔۔2۔سب جانداروں کو نر اور مادہ سے پیدا کیا۔
۔۔۔3۔ بارش سے زمین، کھیت اور فصلوں کی سیرابی۔
۔۔۔4۔ قرآن میں مضمون دہرائے گئے۔