بلوچستان میں کوہلو کے علاقے جندران کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔
نیوز ریپورٹ کے مطابق آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقے میں پھیل چکی ہے، 220 اہلکار اور افسران آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آگ پر قابو پانے کا بیان جاری کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ 6 گھنٹے بعد بجھادی گئی، جندران کے جنگلات میں اس سے قبل بھی آگ لگ چکی ہے۔ اور یہ ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آگ لگی ہے۔