جس طرح ہمارا رہن سہن،رسم ورواج اور پہناوے ہماری ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں اسی طرح ہمارے بہت سے کھانے بھی ہماری روایات سے جڑے ہیں،قدیم زمانے کے لوگ نسل درنسل ان روایتی کھانوں کو فروغ دیتے آرہے ہیں اور روایتی کھانوں کا ورثہ کسی بھی علاقے کی براہ راست عکاسی کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے گزرتے وقت کیساتھ نوجوان نسل دیسی کھانوں سے ناواقف ہوتی جارہی ہے حالانکہ بہت سے دیسی کھانے ایسے ہیں جو خوش ذائقہ ہونے کیساتھ ساتھ آپکی صحت کیلئے بھی انتہائی فائدہ مند ہیں ایسے ہی قدیمی کھانوں میں ایک نام پنجیری کابھی ہے جسے سردیوں کی سوغات اور طاقت کا خزانہ کہاجائے تو ہرگزبے جا نہیں ہوگا،مختلف خشک میوہ جات سے تیار ہونے والی پنجیری سرد موسم کی سختی سے محفوظ رکھنے کیساتھ ساتھ دماغی قوت کو بڑھاتی ہے،حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو خاص طور پر کھلائی جاتی ہے،سردیوں میں جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے،دیسی گھی میں تیار ہونے والی پنجیری پٹھوں کیلئے بھی باعث سکون ہے،پنجیری کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکی ترکیب نذرقارئین ہے۔
پنجیری بنانے کا طریقہ
بھنے ہوئے چنے۔۔۔ایک کلو
بدام کی گری۔۔۔ایک پاؤ
سونف۔۔۔ایک پاؤ
اخروٹ کی گری۔۔۔ایک پاؤ
کاجو۔۔۔حسب ضرورت
دیسی گندم کا آٹا۔۔۔پسند کے مطابق
چینی یا شکر۔۔۔حسب ذائقہ
دیسی گھی۔۔۔ایک پاؤ
ترکیب!
سب چیزوں کو گرینڈ کرکے اچھی طرح مکس کریں اورپھر اس میں دیسی گھی ڈال دیں،دیسی گھی ڈالنے کے بعد اسکو ہلکی آنچ پر پکائیں،جب ہلکی براؤن ہوجائے اور خوشبو آنے لگے توچولھابند کردیں،مزے دار پنجیری تیار ہے۔