سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک بچی بغیر کسی خوف کے ایک برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی ہے۔
کئی صارفین بچی کی بےباک دلیری کی تعریف کر رہے ہیں۔ اس وائرل تصویر میں صارفین کا دعویٰ ہے کہ بچی کا نام گلمینہ ہے اور وہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھتی ہے۔
خودساختہ کہانی کے مطابق، بچی نے برفانی چیتے کو بلی کا بچہ سمجھ کر پالا تھا اور اب وہ بڑا ہو گیا ہے۔ اب وہ پہاڑوں میں رہتا ہے، لیکن اس اس کا رویہ پالتو جانوروں کی طرح ہے۔
وائرل ہونے والی یہ تصویر جو ایک بچی کو برفانی چیتے کے ساتھ دکھاتی ہے، اصل میں ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ اس تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ ببرک خان نامی صارف کا ڈیجیٹل آرٹ ہے۔
انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ٹول مڈ جرنی سے اس تصویر کو تخلیق کیا ہے۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی طرح کی دیگر تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔