سب سے میٹھے سب سے لذیذ: گلاب جامن

ویب ڈیسک

0

ویسے تو تمام میٹھائياں ہی بہت پسند کی جاتی ہیں لیکن جب بات گلاب جامن کی آتی ہے تو باقی تمام میٹھائياں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ ہر تہوار اور ہر خوشی بغیر میٹھائيوں کے نامکمل ہوتے ہیں۔ اس لیۓ اج ہم اپ کو بہت ہی اسان طریقہ سے گلاب جامن بنانا سکھائيں گے۔ جس کو کھاتے ہی آپ بازار کے بنے گلاب جامن بھول جائيں گے۔

اجزاء

کھویا ۔ پانچ سو گرام

میدہ ۔ پچاس گرام

بیکنگ پاؤڈر ۔ آدھا چائے کا چمچ

انڈا ۔ آدھا انڈا

پانی ۔ دو کپ

چینی ۔ دو کپ

الائچی ۔ دو عدد

کھانے کا تیل ۔ ڈیڑھ لیٹر

ترکیب

ایک پین میں پانی لیں اوراس میں چینی اور الائچی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکا لیں ۔

اب ایک بول میں کھویا ڈال کر باریک کرلیں اور اس میں میدہ ،بیکنگ پاؤڈر اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور گوندھ لیں ۔

اب اس کوگول گول شکل کے گلاب جامن بنا لیں ۔

پھر ایک پین میں کھانے کے تیل کو گرم کرلیںاوراس میں تیار شدہ گلاب جامن ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں ۔

اب گلاب جامن کو تیار شدہ شیرے میں ڈال کر دو سے تین گھنٹے رکھ دیں ۔

مزیدار گلاب جامن سرو کرنے کے لئےتیار ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.