ویب ڈیسک
مکس سبزی کا سالن ایک صحت مند اور مزیدار ڈش ہے جو مختلف سبزیوں کو ملا کر بنائی جاتی ہے۔ اس میں مختلف پوشیدہ زرائع غذائی مواد شامل ہوتے ہیں جیسے کہ وٹامنز، معدنیات، اور انٹی آکسیڈنٹس جو صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔
مکس سبزی دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں طور پر پسند کی جاتی ہے، اسے گرما گرم پراٹھے یا روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
انتہائی مختصر اجزاء کے ساتھ تیار ہونے والا یہ سالن بنانا بہت آسان ہے
اجزاء
مٹر ایک پیالی (چھلے ہوئے)
گاجر2 عدد (گولائی میں یا چوکور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
آلو4 عدد (چوکور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
کھاٹئی 4 عدد (سوکھی ہوئی)
لہسن کے جوئے 4 عدد (چھلے ہوئے)
میتھی کا ساگ ایک گٹھی
ہری مرچ 6 عدد
ثابت لال مرچ 6 عدد
سیم کی پھلی 10 عدد
میتھی دانہ ایک چمچ
تیل ایک پیالی
سویا 2 گٹھی (باریک کٹا ہوا)
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب
ایک پین میں تیل گریں اور سب سے پہلے آلو ڈال کر بھونیں۔ اب دوسری دیگچی میں میتھی دانے ڈال کر اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔ اس کے بعد تمام سبزیاں ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور آنچ دھیمی کردیں۔ سبزیاں پانی چھوڑیں گی، اس میں سبزی کو گلنے دیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو کھٹائی اور ہری مرچ اور پہلے سے براؤن کیے ہوئے آلو ڈال کر مکس کردیں۔