ویب ڈیسک
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوتے ہوئے 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، 10 گرام سونا 1867 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے کا ہو گیا۔
پچھلے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔ 9 اپریل کو سونے کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہو گیا تھا۔
6 اپریل کو سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
اُس دن سونے کی قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔