اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سروس سینٹرز پر خواتین کے لیے پنک کاؤنٹرز قائم

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواتین کو سہولت فراہم کرنے اور ضروری خدمات تک آسان رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام پولیس خدمت مراکز اور ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی پنک کاؤنٹرز قائم کر دیے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق، ان کاؤنٹرز پر خواتین کو ٹریفک لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی، جہاں انہیں محفوظ، باوقار اور آرام دہ ماحول میسر ہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کائنات اظہر خان نے بتایا کہ پنک کاؤنٹرز پر خواتین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے صرف خواتین عملے کو تعینات کیا گیا ہے، تاکہ ان کی درخواستوں اور مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد خواتین کے وقار اور رازداری کا تحفظ کرتے ہوئے عوامی خدمات کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

سی ٹی او کائنات اظہر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں محفوظ و باوقار ماحول میں معیاری خدمات فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ترجمان نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے قریبی پولیس خدمت مرکز یا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.