نیوز ڈیسک
اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے، جس پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
صادق سنجرانی نے اس موقع پر خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دہائیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ان کے خاندان کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے اور وہ اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
صادق سنجرانی کا شمار پاکستان کی نمایاں سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے ایوانِ بالا کی سربراہی کی۔
صادق سنجرانی 39 سال کی عمر میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے اور اس وقت وہ اس منصب پر فائز ہونے والے کم عمر ترین چیئرمین بنے۔
مزید خبر: https://urdu.thepenpk.com/?p=10733
ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی سے ہے۔ انہوں نے 1998 اور 1999 کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم میں کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
بعد ازاں، 2008 سے 2013 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
