نیوز ڈیسک
کھٹمنڈو: نیپال کے پہاڑی ضلع سولکھمبو میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔
نیپالی اخبار کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق حادثہ منگل کی صبح تقریباً 8 بج کر 11 منٹ پر کھمبو پاسانگ لہمو دیہی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 4 کے علاقے پھیرچے میں پیش آیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے دونوں ہیلی کاپٹرز ایئر ڈائنیسٹی اور فش ٹیل ایئر کمپنی کے زیر استعمال تھے۔
ضلعی پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے غیر ملکی شہری کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر کو ابتدائی طبی امداد کے لیے پربھو ایئر کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوکلا منتقل کردیا گیا۔
پولیس انسپکٹر موسَم تمانگ کا کہنا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار دیگر مسافروں اور عملے کے ارکان کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں۔ زخمی مسافر کی حالت سے متعلق بھی مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مزید شواہد و تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔